QR CodeQR Code

پاک وزیر خارجہ کا لبنانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

7 Aug 2020 15:10

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےحکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان کی حکومت اور عوام کےساتھ تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بیروت دھماکوں اور شدید جانی اور مالی نقصان پر دل گرفتہ ہیں، سانحے کے نتیجے میں شدید معاشی نقصان پر بھی بہت دکھ اور افسوس ہے۔ پاکستان اس مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ شربیل واہبہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بیروت میں ہونےوالے دھماکوں اور المناک سانحہ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نےحکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان کی حکومت اور عوام کےساتھ تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بیروت دھماکوں اور شدید جانی اور مالی نقصان پر دل گرفتہ ہیں، سانحے کے نتیجے میں شدید معاشی نقصان پر بھی بہت دکھ اور افسوس ہے۔ پاکستان اس مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ادویات، خوراک کا عطیہ روانہ کر دیا گیا ہے جو آج شام تک لبنان پہنچ جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس المناک سانحے میں لبنان کی حکومت اور عوام کا عزم و حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نےحالات معمول پر آنے کے بعد جلد ملاقات پر اتفاق بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 878876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878876/پاک-وزیر-خارجہ-کا-لبنانی-ہم-منصب-سے-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org