0
Friday 7 Aug 2020 16:33

بھارت، ایک دن میں پہلی بار ریکارڈ 62 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کا اضافہ

بھارت، ایک دن میں پہلی بار ریکارڈ 62 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے بیچ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62538 کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 20 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اس طرح ملک میں کورونا متاثرین کی بڑھ کر 2027074 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس عرصہ کے دوران 49769 افراد شفایاب ہونے سے جان لیوا وائرس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1378106 لاکھ ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں پہلی بار کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 2027075 ہوگئی ہے اور 886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 41585 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 67.98 فیصد اور اموات کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 878889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش