0
Friday 7 Aug 2020 16:28

مقبوضہ کشمیر، غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار کیخلاف کرائم برانچ کی چھاپہ مار کارروائی

مقبوضہ کشمیر، غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار کیخلاف کرائم برانچ کی چھاپہ مار کارروائی
اسلام ٹائمز۔ کرائم برانچ کشمیر نے جمعہ کو کہا کہ اُنہوں نے سرینگر میں غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے شاپنگ مال تیار کئے جانے کی اطلاعات کے بعد اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے۔ کرائم برانچ کے ترجمان نے کہا کہ ایسی شکایات مل رہی ہیں کہ سرینگر میں غیر قانونی طور شاپنگ مالوں اور دیگر ڈھانچوں کی تعمیر بہت بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے اور ایسا تعمیراتی ضوابط کو بالائے طاق رکھ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرائم برانچ نے اس سلسلے میں شہر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے جن میں چھانہ پورہ، کرن نگر، صنعت نگر، زکورہ، بالہامہ، پانتھاچوک وغیرہ شامل ہیں۔

کرائم برانچ کے ترجمان کے مطابق شہر میں کی جارہی غیر قانونی تعمیرات میں سرینگر میونسپلٹی حکام بالا کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا سکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میونسپلٹی کے زیریں افسران کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔ کرائم برانچ کے ترجمان نے کہا کہ جس کسی کو بھی ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا، اُس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 878892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش