0
Saturday 8 Aug 2020 11:41

جموں و کشمیر میں جمہوریت کو کچلا جا رہا ہے، پرینکا گاندھی

جموں و کشمیر میں جمہوریت کو کچلا جا رہا ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بعد اب کانگریس کی جنرل سکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی پارٹی کے سینیئر لیڈر سیف الدین سوز کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں آمریت پر اتر آئی ہے اور وہاں جمہوریت کو کچلا جا رہا ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نظربند کیے گئے سیف الدین سوز کو فوراً رہا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سیف الدین سوز نے ہندوستانی جمہوریت کے عمل کو مستحکم کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے، ان کے ساتھ قیدی جیسا سلوک کرکے بی جے پی حکومت جمہوریت کو کچل رہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک سال سے تاناشاہی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔ گذشتہ ہفتہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں کشمیر میں جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے اور وہاں لیڈران کو نظربند کرکے رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش