0
Friday 7 Aug 2020 16:56

سپریم کورٹ کا چیئرمین نیب کے افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ کا چیئرمین نیب کے افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے افسران کی تعیناتیوں کے اختیار کا ازخود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے نیب افسران کے نام پر پیسے لینے والے ملزم محمد ندیم کی ضمانت کے مقدمہ کے تحریری فیصلے میں ازخود نوٹس لیا۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز (قانون) کے تحت ہی استعمال کر سکتے ہیں، نیب آرڈیننس کے تحت 1999ء سے آج تک رولز نہیں بن سکے، کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟۔

عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا جبکہ رجسٹرار آفس کو ازخود نوٹس الگ سے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس مشیر عالم نے چار صفحات پر مشتمل حکمنامہ تحریر کیا جس میں خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہر کرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
خبر کا کوڈ : 878908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش