0
Friday 7 Aug 2020 20:23

سندھ حکومت کراچی کو سازش کے تحت مسائل میں دھکیل رہی ہے، خرم شیر زمان

سندھ حکومت کراچی کو سازش کے تحت مسائل میں دھکیل رہی ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ بارش سے متعلق سندھ حکومت نے کوئی پلان نہیں دیا، سندھ حکومت بتائے کراچی کے شہریوں سے سوتیلا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ شہر بارش میں مسائل سے بھرا ہوا ہے، سندھ حکومت قانون سکھا رہی ہے، سندھ حکومت کے وزیر غلط ویڈیو ایڈٹ کرکے الزامات کا نیا سلسلہ شروع کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو سازش کے تحت مسائل میں دھکیل رہی ہے، 2 روز سے بارش جاری ہے لیکن مشینری کہیں نظر نہیں آرہی، دیگر شہروں میں نالوں کی صفائی کے نام پر ڈرامے جاری ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا منشور اب پیسہ کھپے کھپے بن چکا ہے، اگر ایف ڈبلیو او کام نہ کرتا تو کراچی پھر سے تالاب بن چکا ہوتا، سندھ حکومت اپنی پیڈ سوشل میڈیا سے اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، سندھ کے حقوق کی بات کرنا غلط ہے تو ہم یہ غلطی کرتے رہیں گے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی سے ووٹ نہ ملنے پر پی پی پی انہیں سزا دے رہی ہے، وفاقی حکومت پورے سندھ میں مسائل کا خاتمہ یقینی بنائے گی، صوبائی وزراء کے دورے سوائے سیر و تفریح کے کچھ نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش