0
Friday 7 Aug 2020 20:28

نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے، عامر لیاقت

نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے، عامر لیاقت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے پاکستان کے سیاسی نقشے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے، ہر بات اور فیصلے پر تکلیف، ہم نے حدود بنادیں، باقی حدود میں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیرت ہے نقشے بازوں کو نقشے کی فکر ہے؟ ناک نقشہ دیکھیں تو بھارتی شکلیں اور چلے نقشے کا مذاق اڑانے، نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے کا ہی نقشہ بگڑ کر رہ جائے گا، ہر بات، فیصلے پر تکلیف، ہم نے حدود بنادیں، باقی حدود میں رہیں۔  یاد رہے چند روز قبل حکومت پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کیا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیا گیا تھا اور سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ اور یہی باؤنڈری اب انٹرنیشنل بارڈر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 878926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش