QR CodeQR Code

نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے، عامر لیاقت

7 Aug 2020 20:28

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حیرت ہے نقشے بازوں کو نقشے کی فکر ہے؟ اپنا ناک نقشہ دیکھیں تو خود کی بھارتی شکلیں ہیں اور چلے نقشے کا مذاق اڑانے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے پاکستان کے سیاسی نقشے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے، ہر بات اور فیصلے پر تکلیف، ہم نے حدود بنادیں، باقی حدود میں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیرت ہے نقشے بازوں کو نقشے کی فکر ہے؟ ناک نقشہ دیکھیں تو بھارتی شکلیں اور چلے نقشے کا مذاق اڑانے، نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے کا ہی نقشہ بگڑ کر رہ جائے گا، ہر بات، فیصلے پر تکلیف، ہم نے حدود بنادیں، باقی حدود میں رہیں۔  یاد رہے چند روز قبل حکومت پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کیا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیا گیا تھا اور سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ اور یہی باؤنڈری اب انٹرنیشنل بارڈر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 878926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878926/نقشہ-بن-گیا-کسی-کے-باپ-میں-ہمت-ہے-بدل-کر-دکھائے-عامر-لیاقت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org