QR CodeQR Code

سانحہ بیروت بڑے انسانی بحران کا موجب جبکہ اس بحران سے نکلنے کیلئے ہر مدد کو تیار ہیں، سید حسن نصراللہ

7 Aug 2020 20:58

فلسطینی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے بیروت دھماکے کے بعد پیش آنیوالے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان، اس دھماکے باعث بے گھر ہو جانیوالے خاندانوں کو چھت مہیا کرنے اور ان کیلئے عارضی رہائش کے بندوبست میں مدد دینے کو پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سب کے باہمی تعاون اور مدد کے ذریعے لبنان کی تاریخ میں پیش آنیوالے اس بھیانک ترین حادثے کے تباہ کن نتائج کا جلد ہی ازالہ کر دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بیروت دھماکے کے بعد پیش آنے والے حالات پر گفتگو کی ہے۔ سید حسن نصراللہ نے قوم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے اقتصادی حالات خصوصا پیش آنے والے ایندھن کے بحران کے بارے اُن کی تقریر بدھ کے روز طے تھی جس کو رونما ہونے والے حادثے کے باعث ملتوی کر دیا گیا جبکہ آج وہ بیروت کی بندرگاہ میں ہوئے مہیب دھماکے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

سید مقاومت نے اپنی گفتگو میں بیروت حادثے کے متاثرین اور اس میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین کو تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سب کے باہمی تعاون اور مدد کے ذریعے لبنان کی تاریخ میں پیش آنے والے اس بھیانک ترین حادثے کے تباہ کن نتائج کا جلد ہی ازالہ کر دیا جائے گا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنانی تاریخ کے اِس جیسے غیر معمولی حوادث کے موقع پر نفسیاتی، سیاسی اور میڈیا کے اعتبار سے بھی غیر معمولی اقدامات اٹھانے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے بعد جو چیز توجہ کا مرکز بنی رہی وہ متاثرین کے ساتھ عوامی یکجہتی اور امداد کی جمع آوری کے حوالے سے آپسی تعاون پر مبنی سرگرمیاں ہیں۔

لبنانی مزاحمتی فورس کے سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ اپنی تمام فورسز و اہلکاروں اور سازوسامان کے ہمراہ حکومت کے اختیار میں ہے تاوقتیکہ قوم اس بحران سے کامیابی کے ساتھ عبور کر جائے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان، اس دھماکے کے باعث بے گھر ہو جانے والے خاندانوں کو چھت مہیا کرنے اور ان کے لئے عارضی رہائش کے بندوبست میں مدد دینے کو پوری طرح تیار ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز لبنانی دارالحکومت بیروت کی ایک بندرگاہ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے باعث تاحال 150 افراد جانبحق اور 5000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مزید 10 ہزار لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 878928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878928/سانحہ-بیروت-بڑے-انسانی-بحران-کا-موجب-جبکہ-اس-سے-نکلنے-کیلئے-ہر-مدد-کو-تیار-ہیں-سید-حسن-نصراللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org