0
Friday 7 Aug 2020 23:25

تمام تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولے جائیں، جماعت اسلامی ضلع لیہ

تمام تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولے جائیں، جماعت اسلامی ضلع لیہ
اسلام ٹائمز۔ کورونا وباء نے جہاں تاجروں کے علاوہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو متاثر کیا ہے وہیں اس کے سب سے زیادہ اثرات شعبہ تعلیم پر پڑے ہیں، 15 اگست کو تمام تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری منور حسین امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ اور ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نائب امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ نے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء نے تاجروں کو تو متاثر کیا ہی ہے، اس کے سب سے زیادہ اثرات شعبہ تعلیم پر پڑے ہیں، حکومت پنجاب نے جہاں شادی ہالز، ہوٹل، ٹرانسپورٹ اور دیگر کاروبار sop کے تحت کھولنے کی اجازت دی ہے، درسگاہوں کو بھی ایس او پیز کیساتھ 15 اگست تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم پر بہت اثر پڑا ہے، اب مزید تعلیمی ادارے بند کرنے سے اور نقصان کا اندیشہ ہے، لیہ ویسے بھی الحمد اللہ کورونا فری ضلع ہے، لہذا جماعت اسلامی ارباب اختیار سے تمام تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا پُرزور مطالبہ کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 878944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش