QR CodeQR Code

شہید قائد نے قوم کو بیداری کا درس دیا، علامہ امین شہیدی

8 Aug 2020 22:02

کوہاٹ میں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید کی فکر کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے، شہید قائد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے تھے، آپ نے اپنی جان دیدی لیکن اپنے مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی وحدت کونسل کے زیراہتمام شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے موقع پر قومی امام بارگاہ موسیٰ خیل کچئی کوہاٹ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے قوم کو شعور اور بیداری کا درس دیا، شہید کی فکر کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے، شہید قائد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے تھے، آپ نے اپنی جان دیدی لیکن اپنے مشن سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔


خبر کا کوڈ: 878948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878948/شہید-قائد-نے-قوم-کو-بیداری-کا-درس-دیا-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org