QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے ہفتہ جشنِ آزادی کی تیاریوں کا شیڈول جاری کردیا

7 Aug 2020 23:35

شیڈول کے تحت جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، 8 سے 14 اگست سرکاری ملازمین قومی پرچم کے بیج لگائیں گے، 14 اگست کو 8 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجاکر ایک منٹ ٹریفک کو روک دیا جائے گا۔ 8 سے 14 اگست تک تمام سرکاری محکمے جشن آزادی کے بینرز آویزاں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہفتہ جشنِ آزادی کی تیاریوں کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے تحت 14 اگست کو 8 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کے لیے ٹریفک کو روک دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی سے متعلق کے پی کے حکومت نے اپنی حکمت عملی وضع کردی، جاری کردہ شیڈول کے تحت جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، 8 سے 14 اگست سرکاری ملازمین قومی پرچم کے بیج لگائیں گے، 14 اگست کو 8 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجاکر ایک منٹ ٹریفک کو روک دیا جائے گا۔ 8 سے 14 اگست تک تمام سرکاری محکمے جشن آزادی کے بینرز آویزاں کریں گے۔

14 اگست کو چھوٹی بڑی مساجد میں ملکی ترقی اور استحکام کی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ 14 اگست کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، عوامی اور نجی مقامات پر پرچم کشائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ آزادی کا دن قریب آتے ہی ملک میں جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، بچے بڑی ہر عمر کے افراد بازاروں میں لگے اسٹالز سے مند پسند بیجز اور جھنڈیاں خرید رہے ہیں۔ البتہ حکومت نے کرونا کے پیش نظر عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 878952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878952/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-ہفتہ-جشن-آزادی-کی-تیاریوں-کا-شیڈول-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org