QR CodeQR Code

بین الاقوامی قوانین کیمطابق یکطرفہ پابندیاں 'عوام کیخلاف جنگ و جنگی جرم' ہے، کاظم جلالی

7 Aug 2020 23:59

روس میں تعینات ایرانی سفیر نے روسی زبان میں ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے متعدد پیغامات کے اندر لکھا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران عائد کی جانیوالی یکطرفہ پابندیاں جو کسی بھی ملک کی اقتصادی حالت اور صحت و علاج معالجے کی صلاحیت کو براہ راست متاثر کرتی ہیں، انسانیت کیخلاف جرم ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر جاری اس غیرقانونی اقدام کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ روس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے روسی زبان میں ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے متعدد پیغامات کے اندر لکھا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی رو سے کسی ملک کی جانب سے کسی دوسرے ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کے عائد کئے جانے کی نہ صرف کوئی قانونی حیثیت نہیں بلکہ یہ اقدام مکمل طور پر غیر قانونی بھی ہے۔ کاظم جلالی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ یکطرفہ پابندیاں جو کسی بھی ملک کے شہریوں کی زندگی و فلاح و بہبود کو نشانہ بناتی ہیں، غیر فوجی افراد کے خلاف اعلان جنگ اور جنگی جرم کے زمرے میں آتی ہیں۔

روس میں تعینات ایرانی سفیر نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیاں جو کسی بھی ملک کی اقتصادی حالت اور صحت و علاج معالجے کی صلاحیت کو براہ راست متاثر کرتی ہیں، انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ کاظم جلالی نے لکھا کہ کرونا وائرس کا شکار اور ظالمانہ یکطرفہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے ممالک؛ انسانیت کے خلاف جاری اس جرم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے بحیثیت متعلقہ عالمی ادارہ، مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی سطح پر جاری اس غیرقانونی اقدام کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔


خبر کا کوڈ: 878961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878961/بین-الاقوامی-قوانین-کیمطابق-یکطرفہ-پابندیاں-عوام-کیخلاف-جنگ-جنگی-جرم-ہے-کاظم-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org