0
Saturday 8 Aug 2020 00:24

بھارت میں مسافر بردار طیارے کو خوفناک حادثہ، پائلٹ سمیت 17 افراد ہلاک

عمران خان کا طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس
بھارت میں مسافر بردار طیارے کو خوفناک حادثہ، پائلٹ سمیت 17 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دبئی سے آنے والا انڈیا ایکسپریس کا مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر دو ٹکڑے ہوگیا، ابتدائی طور پر پائلٹ سمیت 17 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کوژیکوڈ کے ایئرپورٹ پر دبئی سے 191 مسافروں کو لانے والی انڈیا ایکسپریس کی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ طیارے میں 174 مسافر، 10 بچے، 2 پائلٹس اور طیارے کا پانچ رکنی عملہ سوار تھا۔ حادثے کی نوعیت اور تباہ طیارے کو دیکھ کر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر پائلٹ سمیت 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ایمبولینس اور ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا جب کہ دیگر پروازیں معطل کردی گئیں۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔  فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر غم زدہ ہوں، اللہ تعالیٰ متاثرین کو صدمہ برداشت کرنے کی سکت عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 878964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش