0
Saturday 8 Aug 2020 00:31

عثمان بزدار کو نیب کا نوٹس وزیراعلیٰ عہدے کی توہین ہے، فواد چوہدری

عثمان بزدار کو نیب کا نوٹس وزیراعلیٰ عہدے کی توہین ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو نیب کی جانب سے حالیہ نوٹس درست عمل نہیں ہے، اس کی وجہ سے وزیراعلیٰ عہدےکی توہین ہو رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے دیکھ لیں اپوزیشن کی سیاست کا محور نیب ہے، اپوزیشن کا تمام مؤقف اور بیانیہ نیب کے اطراف ہی رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نیب سے مطمئن نظر نہیں آتی، نون لیگ و پی پی کیخلاف کیسز ایک دوسرے کے ہی بنائے گئے ہیں، اپوزیشن نے نیب کے 35 نکات میں سے 34 تبدیل کرنے کا کہا، نیب سے متعلق تجاویز اپوزیشن نے میڈیا کو پیش کیں، قانونی ماہرین نے بھی کہا کہ تجاویز مان لی جائیں تو نیب ختم ہوجائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا فین نہیں ہوں، تاہم عثمان بزدار کو نیب کی جانب سے حالیہ نوٹس درست عمل نہیں ہے، اس کی وجہ سے وزیراعلیٰ عہدے کی توہین ہو رہی ہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت سے متعلق ہمارے ڈرافٹ میں تجویز نہیں۔
خبر کا کوڈ : 878966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش