0
Saturday 8 Aug 2020 00:46

ملک میں کورونا وبا کے مزید 782 نئے کیسز اور 17 اموات رپورٹ

ملک میں کورونا وبا کے مزید 782 نئے کیسز اور 17 اموات رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 782 نئے کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 17 متاثرین انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہوگئی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 تک جا پہنچی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 58 ہزار 099 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 461 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 20 لاکھ 79 ہزار 333 ٹیسٹ ہو چکے۔

‏ملک بھر کے اسپتالوں میں 163 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 294 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 759 ہوگئی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار سے زائد رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34432، بلوچستان میں تعداد 11821، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15182، آزاد جموں وکشمیر2124، گلگت میں 2287 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 878968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش