QR CodeQR Code

کراچی میں نالوں پر قبضہ کرنے والوں کے نام جاری کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

8 Aug 2020 01:27

کراچی کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ مسائل ہیں انہیں حل کرنے میں وقت لگے گا، شہر کے نالوں پر قبضے ہیں، تجاوزات قائم کرنے میں سرپرستی کی گئی ہے، ہنگامی صورت حال سے نمٹنا ہی این ڈی ایم اے کا کام ہے، تین نالے ہم ہی صاف کررہے تھے لیکن انہوں نے ہماری مدد کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں وزراء سڑکوں پر کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں، پندرہ روز میں نالوں پر قبضوں اور قبضہ کرنے والوں کے نام جاری کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کل سے پورے صوبے میں وزراء اور ارکان اسمبلی سڑکوں پر ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنا ہی این ڈی ایم اے کا کام ہے، تین نالے ہم ہی صاف کررہے تھے لیکن انہوں نے ہماری مدد کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسائل ہیں انہیں حل کرنے میں وقت لگے گا، شہر کے نالوں پر قبضے ہیں، تجاوزات قائم کرنے میں سرپرستی کی گئی ہے، پندرہ روز میں قبضوں کی فہرست اور نام جاری کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نیب قانون کو بدلنا ہوگا یہ ڈریکونین قوانین ہیں، قانون سے کوئی بالاتر نہیں لیکن ہراساں کرنا مناسب نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 878973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878973/کراچی-میں-نالوں-پر-قبضہ-کرنے-والوں-کے-نام-جاری-کریں-گے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org