QR CodeQR Code

پاک فوج نے کراچی میں امدادی آپریشن شروع کردیا

8 Aug 2020 01:33

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیواٹرنگ پمپس اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو بھی کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان آرمی نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لئے پہنچ گئی، پاک فوج کی امدادیں ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیواٹرنگ پمپس اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے جبکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہماری مزید ریسکیو ٹیمیں پہلے سے مستعد ہے۔


خبر کا کوڈ: 878975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878975/پاک-فوج-نے-کراچی-میں-امدادی-ا-پریشن-شروع-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org