QR CodeQR Code

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے برقرار، کئی علاقوں میں ہلکی بارش

8 Aug 2020 09:23

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مون سون کا یہ سسٹم آج برسنے کے بعد کمزور پڑنا شروع ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں صبح سویرے گہرے بادلوں کے ڈیرے ہیں، کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی شروع ہو گئی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مون سون کا یہ سسٹم آج برسنے کے بعد کمزور پڑنا شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ شمالی بحیرۂ عرب سے مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقیوم کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا پھیلاؤ بلوچستان تک ہوگیا ہے، جبکہ مون سون بارش کی شدت اب تک برقرار ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر ہوا کا یہ دباؤ آج بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔ مزید بارش کے بعد یہ کمزور پڑنے لگے گا، اتوار کو کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 878983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/878983/کراچی-میں-بادلوں-کے-ڈیرے-برقرار-کئی-علاقوں-ہلکی-بارش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org