QR CodeQR Code

بھارت میں مسلسل دوسرے دن 61 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

8 Aug 2020 12:39

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 61537 کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 2088612 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں دن بدن کورونا وائرس کے بگڑتے حالات کے درمیان لگاتار دوسرے دن 61 ہزار سے زائد نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20.89 لاکھ ہوگئی ہے اور 933 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 42518 ہوگئی ہے۔ شفایابی کی شرح میں لگاتار اضافے کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں 11،704 عدد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 619088 ہوگئی ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران 48900 افراد کی شفایابی کی وجہ سے وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 1427006 لاکھ ہوگئی۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 61537 کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 2088612 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز 62538 کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.32 اور اموات کی شرح 2.04 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 723 عدد کم ہو کر 145889 اور 300 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 17092 ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 879014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879014/بھارت-میں-مسلسل-دوسرے-دن-61-ہزار-سے-زیادہ-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org