0
Saturday 8 Aug 2020 12:38

مقبوضہ وادی میں کورونا بندشیں برقرار

مقبوضہ وادی میں کورونا بندشیں برقرار
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جمعہ کے پیش نظر کورونا بندشوں میں قدرے سختی دیکھنے کو ملی جبکہ مسلسل 21ویں ہفتے بھی جامع مسجد سرینگر سمیت دیگر خانقاہوں اور بڑی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔ کشمیر میں کورونا مثبت معاملات اور اموات کے نہ تھمنے والے سلسلے کو روکنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن تاحال برقرار ہے۔ بندشوں اور پابندیوں کے سبب سرینگر میں ہوکا عالم ہے۔ جمعہ کو مسلسل 21ویں ہفتے بھی بڑی مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں پر جمعہ اجتماعات منعقد نہ ہوسکے۔

مرکزی جامع مسجد، آثار شریف حضرتبل، خانقاہ معلی اور زیارت گاہوں کے منبر و محراب خاموش رہے، تاہم محلہ سطح کی چھوٹی مساجد میں مختصر اور طبی مشوروں وہدایات کے تحت لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ ائمہ مساجد نے جمعہ خطبہ کو مختصر رکھا اور لوگوں کو وباء سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔ اسی طرح کی صورتحال شمال و جنوب کے دیہات میں بھی دیکھنے کو ملی، جہاں پر چھوٹی مساجد میں معیاری عملیاتی طریقہ کار کو عملاتے ہوئے جمعہ کے مختصر اجتماعات منعقد ہوئے۔ سرینگر میں نجی گاڑیوں اور آٹو رکھشاؤں کی آوا جاہی جاری رہی۔
خبر کا کوڈ : 879017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش