QR CodeQR Code

سوا ارب روپیہ صاف ہوگیا لیکن کراچی کے نالے صاف نہیں ہوئے، فاروق ستار

8 Aug 2020 14:55

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے کہا کہ این ڈی ایم اے عارضی ہے، اس مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہیئے اور کراچی کے مسائل کا مستقل حل یہ ہی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سوا ارب روپیہ صاف ہوگیا لیکن شہر کے نالے صاف نہیں ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ این ڈی ایم اے تب آیا جب بارشوں کے تین اسپیل سے تباہی ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے عارضی ہے، اس مسئلے کا مستقل حل ہونا چاہیئے اور کراچی کے مسائل کا مستقل حل یہ ہی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیئے جائیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھا کر فنڈز نہیں دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانپ نکل گیا اور اب سب لکیر پیٹ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 879049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879049/سوا-ارب-روپیہ-صاف-ہوگیا-لیکن-کراچی-کے-نالے-نہیں-ہوئے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org