QR CodeQR Code

کشمیر مذاکرات سے نہیں، جہاد سے آزاد ہوگا، سنی تحریک

8 Aug 2020 15:23

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مر تو سکتے ہیں کشمیر بھارت کو نہیں لینے دینگے، عالمی اداروں کی مسئلہ کشمیر میں عدم دلچسپی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرانا سوالیہ نشان ہے، کشمیریوں کیساتھ انصاف کا قتل عام بند نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے، بھارت کو کشمیریوں پر ظلم و ستم اور جبر سے نہیں روکا گیا تو عالمی اداروں کی اہمیت اور وجود ختم ہو جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت یہودی لابی کیساتھ مل کر دنیا کے نقشے سے مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتا ہے، ہندوتوا نظریہ کا مودی کشمیر اور یہودی فلسطین کی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے مسلمانوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، بھارت کشمیریوں کا استحصال کرنا بند کر دے، جہاد کی صورت میں بھارت ختم ہو جائیگا، پاکستان جہاد کا اعلان کرے ڈائیلاگ کا دور ختم اب کشمیریوں کو طاقت سے آزادی دلانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو ان شاء اللہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کراکر ممبئی میں پاکستان کا جھنڈا لہرا دینگے، کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں ان کیساتھ ہیں اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مر تو سکتے ہیں کشمیر بھارت کو نہیں لینے دینگے، عالمی اداروں کی مسئلہ کشمیر میں عدم دلچسپی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرانا سوالیہ نشان ہے، کشمیریوں کیساتھ انصاف کا قتل عام بند نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے، بھارت کو کشمیریوں پر ظلم و ستم اور جبر سے نہیں روکا گیا تو عالمی اداروں کی اہمیت اور وجود ختم ہو جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سفارتی سطح  پر شکست کا بدلہ لینے کیلئے بھارت کراچی میں دہشتگردی کے منصوبے بنا رہا ہے، بھارت کا بلیک بولڈ، جنونی، انسانیت دشمن چہرہ پوری دنیا پر عیاں ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا مطالبہ ہے عالمی ادارے اور عالمی برادری بھارت کو دہشتگرد جنونی ملک قرار دیکر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کریں۔


خبر کا کوڈ: 879058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879058/کشمیر-مذاکرات-سے-نہیں-جہاد-ا-زاد-ہوگا-سنی-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org