QR CodeQR Code

لاہور، جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، شہری جھنڈے خریدنے میں مصروف

8 Aug 2020 17:15

لاہور کی معروف پیپر مارکیٹ گنپت روڈ جشن آزادی کے سامان سے سج گئی، مارکیٹ سبز ہلالی پرچموں سے مزین ملبوسات، جھنڈیوں، بیجز، پینٹس، باجے، کیپس سے سجا دی گئی ہے۔ جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد گنپت روڈ سے خریداری کر رہی ہے۔ فیملیز، بچے، نوجوان جشن آزادی منانے کیلئے خریداری کرنے پہنچے، جہاں بچیاں سبزی ہلالی پرچموں سے مزین فراکس اور بچے ٹی شرٹس اور نیکر خریدتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کی آمد آمد، لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ لاہور کی معروف پیپر مارکیٹ گنپت روڈ جشن آزادی کے سامان سے سج گئی، مارکیٹ سبز ہلالی پرچموں سے مزین ملبوسات، جھنڈیوں، بیجز، پینٹس، باجے، کیپس سے سجا دی گئی ہے۔  جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد گنپت روڈ سے خریداری کر رہی ہے۔ فیملیز، بچے، نوجوان جشن آزادی منانے کیلئے خریداری کرنے پہنچے، جہاں بچیاں سبزی ہلالی پرچموں سے مزین فراکس اور بچے ٹی شرٹس اور نیکر خریدتے رہے۔ شہری بالخصوص پلاسٹک میٹریل سے بنی جھنڈیاں خریدنے میں مصروف نظر آئے۔

اسی طرح نوجوان جشن آزادی کو روایتی جوش و جذبے سے منانے کیلئے باجے، سبز و سفید رنگ کی ٹی شرٹس، چہروں پر جھنڈے بنانے کیلئے پینٹس، پینٹس برش، قدآور سائز کے قومی پرچم، بیجز، ہیڈ کیپس خریدنے میں مگن رہے۔ صدر گنپت روڈ مارکیٹ محمد بشیر نے کہا کہ رواں سال قیمتوں مین پانچ فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ جشن آزادی کی مناسبت سے خریداری کرنے آئے شہریوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت جشن آزادی زیادہ جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 879077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879077/لاہور-جشن-ا-زادی-کی-تیاریاں-عروج-پر-شہری-جھنڈے-خریدنے-میں-مصروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org