QR CodeQR Code

شجر کاری مہم، خیبر پختونخوا حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی

8 Aug 2020 17:14

خیبر پختونخوا کے تمام ڈویژن میں پودے لگانے کے سلسلے میں 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا اور کمشنرز متعلقہ ڈویژن میں پودے لگانے کے عمل میں شریک اور نگرانی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کل شجر کاری مہم میں 20 لاکھ پودے لگائے گی، پودے لگانے کے سلسلے 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر شجر کاری مہم میں خیبر پختونخوا حکومت کل 20 لاکھ پودے لگائے گی، وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے ہدف 9 لاکھ کی بجائے 20 لاکھ پودے لگیں گے۔ تمام ڈویژن میں پودے لگانے کے سلسلے میں 853 ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا اور کمشنرز متعلقہ ڈویژن میں پودے لگانے کے عمل میں شریک اور نگرانی کریں گے۔ خیال رہے ٹائیگرز فورس ڈے کے موقع پر کراچی سے خیبر تک مون سون کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تقریبات کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی ہے، جبکہ حکومتی وزرا ایک دن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ریکارڈ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹائیگرز فورس ڈے کے موقع پر 5 لاکھ درخت لگانے کی ذمہ داری لی تھی اور کہا تھا کہ پختونخوا حکومت ایک ارب درخت لگانے کا سنگ میل عبور کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے منائیں گے، اس دن کے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 879078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879078/شجر-کاری-مہم-خیبر-پختونخوا-حکومت-کل-20-لاکھ-پودے-لگائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org