0
Saturday 8 Aug 2020 20:57

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،  جس کے تحت گزشتہ 8 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کے لیے اضافہ اور 3 ماہ کے لیے کمی کردی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر 2019ء کے لیے 98 پیسے اور دسمبر کے لیے 1 روپے 87 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جنوری 2020ء کے لیے 1 روپے 11 پیسے اور فروری کے لیے 1 روپے 20 پیسے اور مارچ 2020ء کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2020ء کے لیے 70 پیسے اور مئی کے لیے 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، جبکہ جون کے لیے 1 روپے 5 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اور  بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا اطلاق رواں ماہ بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پر ہوگا، 300 یونٹ والے صارفین بجلی قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 879112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش