QR CodeQR Code

کورونا ایس او پیز ختم، ریلوے کی 100 بکنگ کا آغاز ہوگیا

8 Aug 2020 21:03

ریلوے کی ہر کوچ میں 60 فیصد سیٹ پر بکنگ 40 فیصد خالی رکھی جاتی تھیں تاہم 9 اگست سے تمام کوچز کی 100 فیصد سیٹوں کی بکنگ ہوگی، اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو سرکلر جاری کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے کی تمام ریل گاڑیوں میں 100 فیصد سیٹ بکنگ 9 اگست سے شروع کردی جائے گی۔ تفصییلات کے مطابق پاکستان ریلوے میں بھی کورونا ایس او پیز ختم کر دیئے گئے ہیں اور پاکستان ریلوے کی تمام ریل گاڑیوں میں 100 فیصد سیٹ بکنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، تاہم ریل گاڑیوں میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔ ریلوے کی ہر کوچ میں 60 فیصد سیٹ پر بکنگ 40 فیصد خالی رکھی جاتی تھیں تاہم 9 اگست سے تمام کوچز کی 100 فیصد سیٹوں کی بکنگ ہوگی، اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو سرکلر جاری کردیا ہے، فیصلے سے ریلوے کی آمدن میں فوری 40 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 879114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879114/کورونا-ایس-او-پیز-ختم-ریلوے-کی-100-بکنگ-کا-آغاز-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org