0
Saturday 8 Aug 2020 23:22

شہریوں نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

شہریوں نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور شہر میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ معمول بن گیا ہے، کئی علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی بمشکل ایک گھنٹے کے لئے آتی ہے۔ عدالت واپڈا کو لوڈشیڈنگ سے روک کر عوام کو بجلی فراہمی یقینی بنائے۔ عوام کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت اور واپڈ کی ذمہ داری ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں زیادہ پیداوار کے باوجود صوبے کے عوام کو بجلی دستیاب نہیں۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود واپڈا والے ہزاروں کے بل بھیج دیتے ہیں۔ بجلی پر پہلا حق خیبر پختونخوا کے عوام کا بنتا ہے۔ ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف لوڈشڈنگ اور دوسری طرف حکومت ٹیلی وژن کے اضافی چارجز بھی بل میں وصول کر رہی ہے۔ مسجد، مدرسہ، تعلیمی اداروں کے بل میں بھی ٹیلی وژن جارجز کو وصول کیا جارہا ہے۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، واپڈا، نیپرا اور پیسکو کو فریق بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 879130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش