QR CodeQR Code

امریکا نے ہانگ کانگ کی چین نواز حکمراں پر پابندیاں عائد کردیں

8 Aug 2020 23:43

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں ہانگ کانگ میں چین کے متنازعہ قانون کے متعارف کرانے پر کیا گیا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ میں ایسے اسیروں کو چین کے حوالے کردیا جائے گا جو ہانگ کانگ میں چین کی بالادستی کے خلاف تھے۔


اسلام  ٹائمز۔ امریکا نے چین کی حمایت یافتہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکیٹو کیری لیم اور 9 دیگر اہم حکام پر ملک میں جمہوری روایات اور آزادی اظہار رائے کو پامال کرنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ہانگ کانگ کی حکمراں سمیت 10 اعلیٰ سرکاری حکام و سیاسی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن کے تحت ان افراد کی امریکا میں جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں ہانگ کانگ میں چین کے متنازعہ قانون کے متعارف کرانے پر کیا گیا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ میں ایسے اسیروں کو چین کے حوالے کردیا جائے گا جو ہانگ کانگ میں چین کی بالادستی کے خلاف تھے۔


خبر کا کوڈ: 879136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879136/امریکا-نے-ہانگ-کانگ-کی-چین-نواز-حکمراں-پر-پابندیاں-عائد-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org