QR CodeQR Code

کورونا وبا، ملک بھر میں مزید 842 کیسز رپورٹ، 14 افراد جاں بحق

8 Aug 2020 23:48

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 246، پنجاب میں 94 ہزار 223، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 539، بلوچستان میں 11 ہزار 835، اسلام آباد میں 15 ہزار 214، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 129 جب کہ گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301 ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 842 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 24 ہزار 366 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 3 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 842 کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہوگئی ہے جس میں سے 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 246، پنجاب میں 94 ہزار 223، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 539، بلوچستان میں 11 ہزار 835، اسلام آباد میں 15 ہزار 214، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 129 جب کہ گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301 ہے۔


خبر کا کوڈ: 879137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879137/کورونا-وبا-ملک-بھر-میں-مزید-842-کیسز-رپورٹ-14-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org