QR CodeQR Code

احسن اقبال کیخلاف کرپشن ریفرنس تیار

9 Aug 2020 08:04

نیب نے سابق وفاقی وزیر کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس کا ریفرنس منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ احسن اقبال کیخلاف کرپشن ریفرنس تیار، حنیف عباسی کو بھی نیب طلب کر لیا گیا، نیب تفتیشی ٹیم نے احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا، حنیف عباسی کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے، نیب نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کرپشن کیس کا ریفرنس منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی رپورٹ بھی ایگزیکٹو بورڈ کو بھیج دی گئی، اب چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ ریفرنس سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی ٹیم نے کرپشن ریفرنس میں احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا ہے، احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے۔ قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کو پنجاب سپورٹس بورڈ کرپشن کیس میں 17 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 879157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879157/احسن-اقبال-کیخلاف-کرپشن-ریفرنس-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org