QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مثبت کردار ادا کرے، ثروت اعجاز قادری

9 Aug 2020 10:13

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،پاکستان خطے سمیت پوری دنیا میں امن چاہتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراپ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مثبت کردار ادا کرے، بھارت کی اجارہ داری زیادہ دن نہیں چلے گی، مظلوم کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی، بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے اور قتل کر رہی ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،پاکستان خطے سمیت پوری دنیا میں امن چاہتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں قومی پرچم کشائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، یوم آزادی پر مظلوم کشمیریوں سے بھی اظہار یکجہتی اور بھارتی پرچم نذر آتش کئے جائینگے۔


خبر کا کوڈ: 879176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879176/مسئلہ-کشمیر-کے-حل-کیلئے-بھارت-ہٹ-دھرمی-چھوڑ-کر-مثبت-کردار-ادا-کرے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org