QR CodeQR Code

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر آج پاکستان پہنچیں گے

9 Aug 2020 10:30

وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں، اس سلسلے میں آج اتوار کو  بطور منتخب صدر یو این 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔ وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہو گی، جس میں 75ویں جنرل اسمبلی ایجنڈے کے مسائل اور ترجیحات پر تبادلہ خیال ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 879178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879178/اقوام-متحدہ-جنرل-اسمبلی-کے-نومنتخب-صدر-ا-ج-پاکستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org