0
Sunday 9 Aug 2020 11:40

محرم الحرام کے دوران نقص امن کا باعث بننے والوں کو 2 ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ

محرم الحرام کے دوران نقص امن کا باعث بننے والوں کو 2 ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، نقص امن کا باعث بننے والوں کی نظر بندی کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، نقص امن کا باعث بننے والے افراد کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لسٹیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سپیشل برانچ کی رپورٹس پر تیار کی جائیں گی۔ اسی طرح نقص امن کا باعث بننے والے افراد کی دو ماہ نظر بندی کے احکامات ضلعی حکومت سے لئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی میٹنگ ہوئی, جس میں سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں طے پایا کہ محرم الحرام کو ہر صورت میں پرامن بنانا ہے، اس حوالے سے شرپسندی پھیلانے والوں کی سرکوبی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ جن رہنماوں یا علماء و ذاکرین کے نقص امن کا باعث بننے کا خدشہ ہے، انہیں دو ماہ کیلئے جیلوں میں نظر بند کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 879185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش