QR CodeQR Code

پاکستان یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کیخلاف اپیل کرے گا، غلام سرور

9 Aug 2020 12:07

پی ٹی آئی کے ریجنل پبلک سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا کہ ہم ای اے ایس اے کی جانب سے ظاہر کیے گئے حفاظتی خدشات کو دور کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان یورپیئن یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی عائد کردہ پابندیوں کے خلاف اپیل کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ریجنل پبلک سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ای اے ایس اے کی جانب سے ظاہر کیے گئے حفاظتی خدشات کو دور کریں گے، ہمارے پاس اپیل کے لیے 2 ماہ کا وقت تھا، پی آئی اے کے طیارے جلد یورپی ممالک میں اڑیں گے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر ہوا بازی کی جانب سے پی آئی سے کے 150 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے جانے پر ای اے ایس اے نے یورپی ممالک کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی جس کا اطلاق 4 جولائی سے ہوا تھا اور اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 879192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879192/پاکستان-یورپی-ممالک-کیلئے-پی-ا-ئی-اے-کی-پروازوں-پر-پابندی-کیخلاف-اپیل-کرے-گا-غلام-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org