QR CodeQR Code

عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے، فواد چوہدری

9 Aug 2020 12:27

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جا رہی، ان کے خلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات فوری طور پر شروع کرنا چاہیں اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں پیش ہوں۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیر کے روز احتساب عدالت آصف زرداری پر بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کرنے جا رہی ہے، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جا رہی، ان کے خلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہیے اور نواز شریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔


خبر کا کوڈ: 879195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879195/عدالتوں-میں-ٹیکنالوجی-کا-استعمال-انتہائی-خوش-آئند-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org