QR CodeQR Code

سندھ میں بھی 10 اگست سے ریسٹورنٹس، کیفے، سینما،بزنس سینٹر کھولنے کا اعلان

9 Aug 2020 15:04

ایک بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو اسکول بھی 15 ستمبر کو کھول دے جائیں گے تاہم اگر کورونا کیسز بڑھ گئے تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں، ہمارا 90 فیصد اتفاق ہے کہ چیزیں ایس او پیز کے تحت کھولنی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کیسز بڑھ گئے تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں اور جو شعبے کھول رہے ہیں وہ بند کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں 10 اگست سے ریسٹورنٹس، کیفے، سینما، بزنس سینٹرز کھولے جائیں گے جب کہ ایکسپو سینٹرز، بیوٹی پارلرز اور جم بھی 10 اگست سے کھول دیئے جائیں گے تاہم ایمیوزمنٹ پارکس ابھی نہیں کھول رہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اس حوالے سے ضابطہ کار (ایس او پیز)  جاری کرے گی، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری اس پر کام کررہے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو اسکول بھی 15 ستمبر کو کھول دے جائیں گے تاہم اگر کورونا کیسز بڑھ گئے تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں، ہمارا 90 فیصد اتفاق ہے کہ چیزیں ایس او پیز کے تحت کھولنی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 879219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879219/سندھ-میں-بھی-10-اگست-سے-ریسٹورنٹس-کیفے-سینما-بزنس-سینٹر-کھولنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org