0
Sunday 9 Aug 2020 15:10

سندھ میں سیلاب، محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سے متعلق اطلاع نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں سیلاب، محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں سے متعلق اطلاع نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔ سیہون میں سیلابی صورت حال کے جائزے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلابی ریلے سے جوہی کے ایف پی بند میں تین مقامات پر شگاف پڑے ہیں، کاچھو میں سیلابی ریلا آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کوئی اطلاع نہیں دی تھی، محکمہ موسمیات کو چاہیئے تھا کہ کاچھو میں طوفانی بارشوں کے حوالے سے مکمل اطلاع کرتے، بروقت اطلاع ہوتی تو ہماری انتظامیہ الرٹ ہوتی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں دیگر صوبوں سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں، سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو جاری رکھیں گے، کورونا وائرس سے احتیاط لازمی ہے، ماسک پہننا لازمی ہے لیکن لوگ نہیں پہنتے، اگر لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو پھر سے لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار کو ایس او پیز کے تحت جلد کھولیں گے۔
خبر کا کوڈ : 879222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش