QR CodeQR Code

کراچی میں چوتھے روز بھی بارش کا امکان

9 Aug 2020 15:13

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا تاہم آج موسلا دھار بارش کا امکان بہت کم ہے لیکن ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چوتھے روز بھی بارش کا امکان ہے تاہم آج موسلادھار نہیں بلکہ ہلکی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں چوتھے روز بھی بارش کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا تاہم آج موسلا دھار بارش کا امکان بہت کم ہے لیکن ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز میں سب سے زیادہ بارش فیصل بیس پر 205 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ سُرجانی میں 155، گلشنِ حدید میں 149، صدر میں 145، مسرور بیس پر 143 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 132، یورنیورسٹی روڈ پر 110، لانڈھی میں 109، نارتھ کراچی میں 91، کیماڑی میں 89 اور سعدی ٹاؤن میں 69 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 879224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879224/کراچی-میں-چوتھے-روز-بھی-بارش-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org