0
Sunday 9 Aug 2020 15:19

کراچی کی صورتحال پچھلی بارشوں کے مقابلے میں بہتر ہے، وزیر بلدیات سندھ

کراچی کی صورتحال پچھلی بارشوں کے مقابلے میں بہتر ہے، وزیر بلدیات سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر کی مجموعی صورت حال پچھلی بارشوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، بارش کی شدت کے باوجود کسی بھی جگہ سیلابی کیفیت پیدا نہیں ہوئی۔ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بارشوں کی شدت کے باوجود حکومت سندھ کی بروقت حکمت عملی اور کامیاب کو آرڈینیشن پالیسی کی بدولت شہر کا حال پہلے سے قدرے بہتر اور مختلف ہے، کسی بھی مقام پر پانی نہ کھڑا ہونے دیا گیا اور نہ ہی انڈر پاسز بھرے۔

صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ تمام ڈی ایم سیز کے چئیرمینز سے میں مستقل طور پر خود رابطے میں رہا اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو مخصوص مقامات پر ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کے احکامات بھی دیئے، گزشتہ روز سے اب تک تمام نشیبی علاقوں، چوکنگ پوائنٹس، حساس مقامات پر واٹر بورڈ، ڈی ایم سیز، سالڈ ویسٹ بورڈ کا عملہ مستقل طور پر عوامی خدمات میں مصروف عمل ہے۔

ناصر شاہ نے بتایا کہ جن مقامات پر وقتی طور پر پانی جمع ہوا تھا رات سے قبل اس کو صاف کردیا گیا تھا، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشن اقبال، راشد منہاس روڈ سمیت تمام علاقے بروقت کلئیر کردیئے گئے تھے، اس وقت بھی تمام میونسپل کمشنرز اور بلدیاتی نمائندگان تمام اداروں کے ساتھ مکمل مشاورت اور رابطے میں ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بجلی کے کھمبوں اور برقی آلات سے دور رہیں۔
خبر کا کوڈ : 879225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش