0
Sunday 9 Aug 2020 17:46

پودے اکھاڑنے کا واقعہ، وزیراعلی خیبر پختونخوا کا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم

پودے اکھاڑنے کا واقعہ، وزیراعلی خیبر پختونخوا کا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع خیبر میں شجر کاری مہم کے پودے اکھاڑنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔ قبائلی ضلع خیبر میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شجر کاری تقریب کے بعد علاقہ مکینوں نے پودوں پر دھاوا بول دیا اور سیکڑوں نئے لگائے گئے پودے اکھاڑ دیئے۔ ضلعی انتظامیہ خیبر کے مطابق اراضی پر دو قبائل کا تنازعہ چل رہا تھا جس میں ایک قبیلے نے ضلعی انتظامیہ کو اجازت دی تھی اور دوسرے نے انکار کر کے شجر کاری مہم کے پودوں پر دھاوا بول دیا۔ واقعہ کے بعد وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 879235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش