0
Sunday 9 Aug 2020 17:55

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی جے یو آئی (ف) کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی جے یو آئی (ف) کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں
اسلام ٹائمز۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے معاملے پر اپوزیشن میں اختلافات ہیں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی جے یو آئی (ف) کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں، مشترکہ اجلاس میں حکومت کا ساتھ دینے پر مولانا فضل الرحمان دونوں جماعتوں سے ناراض ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان مشترکہ اجلاس میں حکومت کا ساتھ دینے پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے ناراض ہوگئے ہیں، اس ناراضگی کے سبب اے پی سی سے قبل رہبر کمیٹی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔ جے یو آئی (ف) ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف تنہا ہی تحریک چلانے پر غور کر رہے ہیں اور اپنی حکمت عملی کا جلد اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے جے یو آئی (ف) 7 ستمبر کو پشاور، جبکہ 14 ستمبر کو چترال میں جلسہ عام کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 879237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش