0
Sunday 9 Aug 2020 20:42

بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار کورونا کیسز

بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار کورونا کیسز
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان ملک میں 64 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پہلی بار 53 ہزار سے زیادہ افراد نے اس وائرس کو شکست دی۔ اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں پہلی بار ایک دن میں وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64399 کیسز آنے سے ان کی تعداد مجموعی 2153011 ہوگئی ہے۔ تین دن سے ملک میں لگاتار وائرس کے 61 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو 62538 اور ہفتہ کو 61537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ 53879 افراد کی شفایابی سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1480885 لاکھ ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 43379 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 6878 فیصد اور موت کی شرح 2.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شفایابی کی شرح میں مستقل اضافے سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کے باوجود فعال کیسز اتنی تیزی سے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ اس کی مثال مہاراشٹرا ہے جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے لیکن کئی دنوں سے تقریباً 1.47 لاکھ فعال کیسز اب بچے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش