0
Sunday 9 Aug 2020 20:24

مودی کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے 14 کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں، راہل گاندھی

مودی کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے 14 کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں 14 کروڑ نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کے روز نئی دہلی سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب مودی وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے، ایک بڑا خواب دکھایا، لیکن اس کا سچ یہ سامنے آیا کہ 14 کروڑ نوجوانوں کو ان کی غلط پالیسیوں نے بے روزگار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب مودی کی غلط پالیسیوں، نوٹ بندی، غلط جی ایس ٹی اور پھر لاک ڈاؤن میں ان کے غلط پالیسی اپنانے کی وجہ سے ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 879243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش