0
Sunday 9 Aug 2020 20:24

بھارت میں ایسے لوگ اقتدار میں بیٹھے ہیں جو جمہوریت کو کمزور کرنے میں لگے ہیں، اشوک گہلوت

بھارت میں ایسے لوگ اقتدار میں بیٹھے ہیں جو جمہوریت کو کمزور کرنے میں لگے ہیں، اشوک گہلوت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے وزیراعلٰی اشوک گہلوت نے بھاجپا حکومت کے کئی وزراء کا نام لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ اقتدار میں ایسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو جمہوریت کو کمزور کرنے میں لگے ہیں۔ اپنے حامی اراکین اسمبلی سے ملنے پہنچے اشوک گہلوت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی سازش کی قلعی کھل گئی۔ بی جے پی اب خیمہ بندی کر رہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ بی جے پی میں زبردست پھوٹ پڑ گئی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہ اقتدار میں حکومت ہماری ہے اور خیمہ بندی بی جے پی کررہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی سازش کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے منتخب حکومت کو گرانے کی کوششوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی کے کیلاش میگوال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ منتخب حکومت کو گرانے کی سازش غلط روایت ہے۔ بی جے پی کے کئی اراکین اسمبلی اس پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بی جے پی اپنے اراکین اسمبلی کی تین چار مختلف مقامات پر خیمہ بندی کررہی ہے۔ اشوک گہلوت نے پوچھا کہ جب ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے تو پھر بی جے پی کو اپنے اراکین اسمبلی کی خیمہ بندی کرنے کی نوبت کیوں آئی۔؟ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی میں خیمہ بندی عروج پر پہنچ چکی ہے اور آپسی خلفشار کے باعث اراکین اسمبلی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لئے خیمہ بندی کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش