0
Sunday 9 Aug 2020 20:42

تحریک حریت کے جنرل سکریٹری کوٹ بلوال جیل جموں منتقل

تحریک حریت کے جنرل سکریٹری کوٹ بلوال جیل جموں منتقل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے جنرل سکریٹری امیر حمزہ کو بے بنیاد الزامات کی پاداش میں پولیس نے گرفتار کرکے نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا ہے۔ کے این ٹی کے مطابق پولیس نے کچھ روز قبل تحریک حریت کے جنرل سکریٹری امیر حمزہ کے گھر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا اور سوپور تھانہ میں نظر بند کردیا۔ گرفتار علیحدگی پسند لیڈر اور جنرل سکریٹری تحریک حریت امیر حمزہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کا نفاذ عمل میں لاکر اُسے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کردیا ہے۔

نظربند علیحدگی پسند کے اہلخانہ نے بتایا کہ ان پر مختلف الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق امیر حمزہ کی اہلیہ مہلک کینسر کی مریضہ ہے، جبکہ بیماری پر انہیں کافی اخراجات کا بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے۔ انہوں نے امیر حمزہ پر عائد پی ایس اے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل فورم آف جسٹس کو اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 879245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش