0
Sunday 9 Aug 2020 21:20

مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کا معاملہ، منیجر اوقاف معطل

مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کا معاملہ، منیجر اوقاف معطل
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرانتظام مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ اور مسجد کا تقدس پامال ہونے کے معاملے پر مینجر اشتیاق احمد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے 30 ہزار روپے معاوضے کے عوض نجی کمپنی کو شوٹنگ کی اجازت دی تھی تاہم شوٹنگ کی شرائط میں مسجد کا تقدس پامال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس کے باوجود رقص کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کی وجہ سے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ فرائض میں غفلت برتنے کی وجہ سے مینجر اشتیاق احمد کو معطل کیا گیا ہے جبکہ اضافی چارج منیجر دربار بی بی پاکدامن شیخ جمیل کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ادھر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سید سعید الحسن شاہ نے ڈائریکٹر فنانس کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے 7 روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں رقص کی شوٹنگ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اس فعل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، جبکہ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 879253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش