0
Sunday 9 Aug 2020 21:25

راستوں کی بندش کے باعث بلوچستان کیلئے اسیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

راستوں کی بندش کے باعث بلوچستان کیلئے اسیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے بلوچستان کی سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے مسافروں کو لانے کے لیے خصوصی اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسافروں کو لانے کے لیے پیر سے اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق اسپیشل ٹرین کوئٹہ اور سبی کے درمیان چلائی جائے گی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کچھ دیر قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے سے درخواست کی ہے کہ وہ بلوچستان کے لیے سروسز فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث آٹھ افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوچکے ہیں۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے صوبے کے 15 اضلاع شدید متاثرہوئے ہیں اور 300 دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 879256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش