0
Sunday 9 Aug 2020 21:30

نیشنل پارٹی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رویے پر برہمی کا اظہار

نیشنل پارٹی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رویے پر برہمی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے بعد نیشنل پارٹی نے بھی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا جس پر اپوزیشن میں پھوٹ پڑگئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے بعد نیشنل پارٹی نے بھی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر کبیر کا کہنا ہے کہ پہلے حکومتیں دو پارٹی سسٹم پر بنتی تھیں لیکن اب اپوزیشن بھی 2 پارٹی سسٹم پرمشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیاں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بغیر مشاورت فیصلہ سازی اور لین دین کرتی ہیں، ان کے اقدامات کے باعث بدنام پوری اپوزیشن ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ناراض ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی قیادت سے معذرت کی ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش