QR CodeQR Code

پاکستانی وزیر خارجہ کا بیان، سعودی عرب نے طاہر اشرفی کو بلا لیا

9 Aug 2020 21:49

پاکستان میں سعودی عرب کے قریب سمجھی جانیوالی جماعتوں کو فعالیت دکھانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بھی خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دارالعلوم کراچی کے مفتی تقی عثمانی اور تبلیغی جماعت کے سرکردہ رہنماء مولانا طارق جمیل سے بھی بیک ڈور کردار ادا کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے واضح موقف اپنائے جانے کے بعد سعودی عرب میں ہلچل مچ گئی ہے اور سعودی شاہی خاندان نے پاکستان کو واپس پرانی پوزیشن پر لانے کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان سعودی عرب کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین طاہر اشرفی کو خصوصی طیارے پر ریاض بلا لیا ہے جبکہ پاکستان میں سعودی عرب کے قریب سمجھی جانیوالی جماعتوں کو فعالیت دکھانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بھی خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دارالعلوم کراچی کے مفتی تقی عثمانی اور تبلیغی جماعت کے سرکردہ رہنماء مولانا طارق جمیل سے بھی بیک ڈور کردار ادا کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ طاہر اشرفی کو سعودی عرب کی سرکاری مذھبی پیشوائی اسٹبلشمنٹ میں اُسی طرح کافی اہمیت حاصل ہے، جیسے یہ اہمیت دارالعلوم دیوبند انڈیا کے مہتم مولانا ارشد مدنی، دارالعلوم کراچی اور دارالعلوم بنوریہ، دارالعلوم اکوڑہ خٹک اور دارالعلوم اشرفیہ لاہور کے کئی ایک ممتاز دیوبندی علماء کو حاصل ہے۔ اس حوالے سے کچھ رہنماوں نے حکومتی عہدیداروں سے رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں تاہم اس میں پاکستان کی کیا پوزیشن ہو گی جلد واضح ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 879260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/879260/پاکستانی-وزیر-خارجہ-کا-بیان-سعودی-عرب-نے-طاہر-اشرفی-کو-بلا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org